vni.global
Viral News International

مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی ماضی میں خوشگوار موڈ میں کھینچی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی اپنے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کے ہمراہ خوشگوار موڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ یہ تصویر پرانی ہے جو کہ کسی جلسے میں اتاری گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ تصویر ایسے وقت میں وائرل ہورہی ہے جب سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق یہ خبر گردش کررہے ہے کہ انکی صحت تشویشناک ہے اور دبئی کے ہسپتال میں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے 1999میں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹا تھا یہی وجہ ہے کہ پی ایم ایل این مشرف کو اپنے سب سے بڑا مخالف تصور کرتی ہے اور جسے ہی مشرف کی ناساز صحت کی خبریں سامنے آئیں تو مسلم لیگ کے ورکروں نے مریم نواز کی اپنے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کے ہمراہ خوشگوار موڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا شروع کردی ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.