vni.global
Viral News International

وزیراعظم کا عوام کویوم آزادی کے دن آسان ٹیکس سکیم کا تحفہ

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر عوام اور تاجر برادری کے لیے آسان ٹیکس سکیم اور رواں مالی سال کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے کا نیا فارم متعارف کرانے جا رہے ہیں جس کا بنیادی مقصد ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کو انتہائی آسان بنانا ہے۔

مجوزہ سکیم کے تحت کاروباری افراد اور انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے الگ الگ انکم ٹیکس گوشوارہ فارم متعارف کرائے جائیں گے جبکہ بروقت یعنی 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے تاجروں کو خصوصی سہولت فراہم کرتے ہوئے آسان ٹیکس سکیم کی رجسٹریشن فیس سے مکمل چھوٹ دی جائے گی اور انہیں 25 ہزار روپے کی رجسٹریشن پلیٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

تا ہم 30 ستمبر کے بعد گوشوارہ جمع کرانے کی صورت میں تاجروں کے لیے 25 ہزار روپے رجسٹریشن فیس کے ساتھ ساتھ 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کرنے کی تجویز شامل ہے جس کا حتمی اطلاق متعلقہ حکومتی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.