vni.global
Viral News International

فیفا کا تاریخی اعلان: ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار خصوصی چیمپئن رنگز ملیں گی

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ایک یادگار اور تاریخی اعلان کیا ہے جس کے تحت فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے والی ٹیم کو روایتی ٹرافی اور گولڈ میڈلز کے ساتھ ساتھ پہلی مرتبہ خصوصی چیمپئن شپ رنگز (انگوٹھیاں) بھی پیش کی جائیں گی۔ فیفا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی کھیلوں کی معروف روایت کو اپناتے ہوئے فاتح ٹیم کو اس منفرد اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔

اس عالمی ایونٹ کی مناسبت سے مجموعی طور پر 2 ہزار 26 رنگز تیار کی جائیں گی، جن میں سے 30 رنگز فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے مخصوص ہوں گی جبکہ باقی 1 ہزار 996 رنگز دنیا بھر کے شائقینِ فٹبال کے لیے آفیشل لائسنس یافتہ مصنوعات کے طور پر فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔ ہر رنگ کو انتہائی منفرد انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے جس کے ایک جانب فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا ماڈل ہوگا اور دوسری جانب فاتح ٹیم کی شناخت نمایاں ہوگی، جبکہ یہ تمام رنگز مخصوص نمبر، سرٹیفکیٹ آف آتھنٹیسٹی اور کھلاڑیوں کے سائز کے مطابق تیار ہوں گی۔

میچ کے اختتام پر کپتان اور ہیڈ کوچ کو یادگاری طور پر عارضی رنگز دی جائیں گی جبکہ اصل 30 رنگز تمام تکنیکی نکات مکمل کرنے کے بعد ایک پروقار تقریب میں باضابطہ طور پر دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا یہ تاریخی فائنل 19 جولائی کو نیویارک نیو جرسی سٹیڈیم میں سپین اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.