vni.global
Viral News International

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دروبدل کا اعلان کردیا

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے تحت ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کی معمولی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.