vni.global
Viral News International

پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید

 پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ۔ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام اہلکار شہید ہو گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔آ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ریسکیو اور ریکوری ٹیمیں فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں،  حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.