vni.global
Viral News International

فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں داخل

میکسیکو جنوبی کوریا کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

گواڈالاجارہ: فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 میں میزبان میکسیکو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ہے۔ میکسیکو کے شہر گواڈالاجارہ میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو آیا، تاہم کھیل کے 50 ویں منٹ میں میکسیکو کے کھلاڑی لوئس رومو نے بہترین گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس اہم فتح کے بعد میکسیکو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے (راؤنڈ آف 32) میں اپنی جگہ محفوظ کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ گروپ اے میں میکسیکو اب تک اپنے دونوں میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.