انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنادیا
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے، جبکہ اسی کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں اس مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد جرم ثابت ہونے پر چاروں رہنماؤں کو سزا کا حکم دیا، جبکہ شاہ محمود قریشی کے خلاف جرم ثابت نہ ہونے پر انہیں مقدمے سے بری کر دیا گیا۔