vni.global
Viral News International

وفاقی وزیر اطلاعات کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

ڈیفنس اے کی حدود میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والے کار سوار نوجوان کو پولیس نے اسلحہ اور گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جہاں ملزم نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اوورٹیک کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی۔ واقعے کے بعد پولیس نے سیف سٹی اتھارٹی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو فوری ٹریس کر کے حراست میں لیا اور اس کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔

Image

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ جارہے تھے کہ ایک گاڑی نے بائیں جانب سے انہیں کراس کیا اور نوجوان نے 5 فائر کیے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ نوجوان نے انہیں ٹارگٹ کر کے فائرنگ نہیں کی تھی بلکہ یہ محض ہوائی فائرنگ کا واقعہ تھا، جس پر پولیس قانون کے مطابق اپنی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.