vni.global
Viral News International

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش،کئی علاقے زیر آب آگئے، نالہ لئی میں طغیانی

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل تیسرے روز بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث نالہ لئی میں طغیانی آ گئی ہے اور مقامی انتظامیہ نے نالے کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے ہیں۔ موسمیاتی اعداد و شمار کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش سید پور میں 66 ملی میٹر، بوکرہ میں 65 ملی میٹر، پیرودھائی میں 63 ملی میٹر، گولڑہ میں 52 ملی میٹر، شمس آباد میں 50 ملی میٹر اور چکلالہ میں 47 ملی میٹر ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش ! خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے

بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جہاں کٹاریاں کے مقام پر پانی 22 فٹ سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ گوالمنڈی پل کے مقام پر سطح 16 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو 1122 نے شہریوں کے لیے تحذیری اعلانات شروع کر دیے ہیں، جن میں لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے اور خصوصاً بچوں کو برساتی نالوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب - Daily Jasarat

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جمعے تک اسلام آباد، بالائی پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اسی دوران فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، تاہم ملک کے دیگر تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ فی الحال معمول کے مطابق ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.