vni.global
Viral News International

نیشنل ایکشن پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،،جسمیں سیکرٹری داخلہ،، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا،، تمام آئی جیزسمیت چیف سیکرٹریز،،انٹیلی جنس ایجنسیز کے اعلی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

،اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،،تمام آئی جیز کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد پر بریفنگ دی گئی،،،نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھادہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور ملک میں دیر پا امن قائم کیا جائے دہشت گرد جماعتوں اور انتہا پسند جماعتوں کے خلاف موثرکارروائی کی جائے گی،، سرمایہ کاروں اور تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا

ان کا کہنا ہے پاکستان کی پولیس، فوج اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران جوان قربانیاں دے رہے ہیں اورقربانیوں کی بدولت یہ ملک پر امن رہے گا اور یہاں پر خوشحالی آئے گی،،اسمگلروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے،، جس کو جاری رکھا جائے گا

منشیات کی سمگلنگ اور فروخت کو روکنے کے اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا ۔

اعلامیہ میں کہا گیا سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز تقاریر کرنے اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے جا رہے۔۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.