vni.global
Viral News International

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آنا شروع

کراچی:  آئی ایم ایف سے معاہدے کے اثرات سٹاک ایکسچینج کے بعد امریکی کرنسی ڈالر پر بھی پڑنے لگے، انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، انٹربینک میں امریکی کرنسی 10 روپے 55 پیسے کم ہو کر 275 روپے 44 پیسے پربند ہوئی ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 روپے تک سستا ہو کر 279 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.