vni.global
Viral News International

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، شاہ محمود اور فواد چوہدری اڈیالہ جیل منتقل

پولیس نے امن وامان میں نقص پر گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے گرفتار تینوں رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ روز نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔

اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جب کہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.