vni.global
Viral News International

آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ سب جیل قرار

اسلام آباد کے چیف کمشنر آفس نے کال سینٹرز سے گرفتار 284 غیر ملکی شہریوں کی حراست کے لیے گلبرگ گرین کے ایک نجی پلازے کو دوبارہ سب جیل قرار دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

کیس سے متعلق اہم معلومات

گرفتار ملزمان: ملزمان میں ویتنام، انڈونیشیا اور چین کے شہری شامل ہیں جو زیادہ تر سیاحتی ویزوں پر پاکستان میں مقیم تھے۔

الزامات: ملزمان پر مختلف موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے سرمایہ کاری کا لالچ دے کر آن لائن فراڈ اور مبینہ طور پر فحش مواد پھیلانے کے الزامات ہیں

۔سکیورٹی و انتظام: سب جیل اور قیدیوں کی سکیورٹی کی ذمہ داری ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو سونپی گئی ہے، جبکہ ریکارڈ اور انتظامی امور کی نگرانی ایف آئی اے کا گریڈ 17 کا افسر کرے گا

۔ملک بدری: وزارت داخلہ کے ساتھ تمام قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد گرفتار غیر ملکیوں کو اسی سب جیل سے ان کے ممالک میں ملک بدر  کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 11 اگست کو بھی اس پلازے کو سب جیل قرار دیا گیا تھا جسے 14 اگست کو منسوخ کر دیا گیا تھا، تاہم اب تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے نیا نوٹیفکیشن جاری کر کے اس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.