vni.global
Viral News International

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42.86 فیصد پہنچ گئی

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.81 فیصد اضافہ ہوا ،ادارہ شماریات کی رپورٹ

ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار،ہفتہ وار مہنگائی میں 0.81 فیصد اضافہ ہوگیا،ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 42.86 فیصد پہنچ گئئ۔حالیہ ہفتے 19 اشیاء مہنگی اور 9 سستی ہوئیں۔۔۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ٹماٹر 16 فیصد اور چکن 13.98 فیصد مہنگا ہوا،،حالیہ ہفتے انڈے 3.2 ، پیاز 3 اور کیلے 2.1 فیصد مہنگے ہوئے۔

ایک ہفتے میں دال چنا 2.12 ، چینی 2 اور دال مونگ 1.68 فیصد مہنگی ہوئی،،ایک ہفتے میں ایل پی جی سلنڈر 1.19 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے آلو 8.68 اور چائے 1.29 فیصد سستی ہوئے رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.