vni.global
Viral News International

بھارتی ایئرفورس کا ایک اور جنگی طیارہ حادثے کا شکار

نئی دہلی: بھارت میں ریاست آسام میں بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔بھارتی جنگی طیاروں کے پے درپے حادثات عالمی سطح پر بھارت کی بدنامی اور رسوائی کا سبب بن گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرانسپورٹ طیارے اے این 32 کے کریش ہونے کے بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران بھارتی ائیرفورس اسٹیشن کی حدود میں گرا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمیوں کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائی کی جانب سے طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.