vni.global
Viral News International

قطر نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیدیا

قطر کا آبنائے ہرمز میں قطری آئل ٹینکر پر حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرانے کا اعلان

قطر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اپنے آئل ٹینکر “الرکيات” پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کی تمام تر ذمہ داری ایران پر عائد کر دی ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر جاری ایک بیان میں کہا کہ قطری ٹینکر کو نشانہ بنانا بین الاقوامی بحری جہاز رانی، عالمی توانائی کی فراہمی اور علاقائی سلامتی کے خلاف ایک ناقابل قبول جارحیت ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور خاص طور پر عالمی آبی گزرگاہوں میں آزادانہ اور محفوظ بحری آمدورفت کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

قطر نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے تمام اقدامات سے گریز کرے جو خطے کے امن، بین الاقوامی بحری راستوں اور عالمی سطح پر ایندھن کی سپلائی کے لیے خطرے کا باعث بن رہے ہیں، کیونکہ قطر اس حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا مکمل ذمہ دار ایران کو سمجھتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.