vni.global
Viral News International

وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے کی کمی خوش آئند ہے، اس حوالے سے  وزارت پیٹرولیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

شہباز شریف نے کہاکہ خطے کے کئی ممالک میں ریفائنریز اور گیس پلانٹ بند ہیں، عالمی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوتے ہیں،  حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے 128 ارب روپے مختص کیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیارہیں مگر تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اپوزیشن پر منحصر ہے وہ کب تک مذاکرات کی میزپر آتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.