vni.global
Viral News International

ایران،قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکے، 188 افراد جاں بحق

دھماکوں میں 171 سے زائد زخمی ہوگئے، شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

ایرانی میڈیا کے مطابق سابق ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی آج چوتھی برسی کے موقع پر ان کے مقبرے کے نزدیک دھماکا خیز  مواد سے بھرے دو بیگ قبرستان کے داخلی دروازے پر رکھے گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی کی برسی کےموقع پر مقبرے میں ہزاروں لوگ موجود تھے، دھماکوں میں188افراد جاں بحق اور 171 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لےکر تحقیقات کر رہے ہیں۔ ایران میں جمعرات کویوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ادھر معاون گورنر کرمان کا کہنا ہے کہ کرمان میں دھماکے دہشتگردی کے واقعات ہیں، دھماکے دستی بم پھٹنے کے باعث ہوئے۔ دھماکوں کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.