نادرا نے شہریوں کو بنیادی سروسز کی فراہمی اب مزید آسان بنادی۔
نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک نئی خودکار اے ٹی ایم طرز کی مشین متعارف کروا دی ہے، جسے سیلف سروس کیاسک کہا جاتا ہے۔ اس سہولت کا مقصد نادرا مراکز پر شہریوں کو طویل قطاروں اور انتظار کی زحمت سے بچانا ہے۔
اب شہری کسی بھی کاؤنٹر پر گئے بغیر اپنے بنیادی امور جیسے کہ نیا شناختی کارڈ بنوانا، کارڈ کی تجدید کرانا یا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا اس مشین کے ذریعے خود انجام دے سکتے ہیں۔
ترجمان نادرا کے مطابق اس جدید نظام سے تقریباً 65 سے 70 فیصد لوگ بغیر کسی رش کے اپنی درکار خدمات حاصل کر سکیں گے۔ مشین کا طریقہ استعمال بھی انتہائی آسان رکھا گیا ہے جہاں صارف کو پہلے اسکرین پر اپنی شناخت کی تصدیق کرنی ہوتی ہے اور پھر مطلوبہ سروس منتخب کر کے دی گئی ہدایات کے مطابق اپنا عمل مکمل کرنا ہوتا ہے۔