vni.global
Viral News International

پاکستان کی سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے خلاف دھمکیوں کی پرزورمذمت

اسلام آباد: پاکستان نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی اور سعودی عرب کے خلاف حوثی باغیوں کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو درپیش کسی بھی خطرے کو قومی سلامتی کے خلاف خطرہ تصور کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ اور دفاع کے لیے ہر ضروری اور قانونی اقدام اٹھانے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔ ترجمان نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی باضابطہ حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بحیرہ احمر میں عالمی تجارت کا تسلسل اور جہاز رانی کی سلامتی کو برقرار رکھا جانا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں اور خطے میں جاری کشیدگی میں کمی لانے کے لیے کردار ادا کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.