vni.global
Viral News International

عمان معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز فوری نہیں کھلے گی: ایران

تہران: ایرانی سرکاری میڈیا نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے مستقبل کے انتظامات سے متعلق کوئی سمجھوتہ طے پاتا بھی ہے، تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوگا کہ یہ اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہ فوری طور پر دوبارہ کھول دی جائے گی۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے (آئی آر آئی بی) نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت سے متعلق مذاکرات صرف تہران اور مسقط کے درمیان جاری ہیں، جن میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ معاہدہ محض جہاز رانی کے انتظامی طریقہ کار اور مشترکہ بحری راہداری کے قیام تک محدود ہو سکتا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کو کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ ایک بالکل الگ معاملہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکا اپنے رویے میں تبدیلی نہیں لاتا اور اپنی مبینہ خلاف ورزیاں بند نہیں کرتا۔ تہران کا کہنا ہے کہ اگر امریکا ان مذاکرات میں مداخلت سے گریز کرے تو عمان کے ساتھ نئی بحری راہداری پر اتفاق ہو سکتا ہے، تاہم گزرگاہ کی بحالی کا انحصار امریکی اقدامات کے خاتمے پر ہوگا۔ فی الحال عمان یا امریکا کی جانب سے ان مذاکرات پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، جبکہ عالمی توانائی منڈیاں اس تمام پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.