vni.global
Viral News International

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تعلیم کو نصاب کا مستقل حصہ بنانے کا فیصلہ

ایچ ای سی کی جامعات کو پروگرام کی نوعیت کے مطابق نصاب ترتیب دینے کی ہدایت

ملک بھر کی جامعات کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 2026 سے اے آئی کورس شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی،،ایچ ای سی نے نجی و سرکاری جامعات کو اے آئی ایڈوائزری ارسال کردی جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈگری پروگرامز میں اے آئی کا لازمی مضمون شامل کیا جائے،

ملک بھر کی جامعات میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر تین کریڈٹ گھنٹہ کا کورس پڑھایا جائے،ایچ ای سی کی جامعات کو پروگرام کی نوعیت کے مطابق نصاب ترتیب دینے کی ہدایت، ایچ اسی سی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر اے آئی کورس کو لازمی قرار دیا جائے،

جامعات کو اے آئی کورس بطور لازمی،اختیاری مضمون شامل کرنے کی اجازت ہوگی،نصاب میں اے آئی کے بنیادی تصورات،اطلاق اور اخلاقی پہلو شامل ہوں گے،اقدام طلبہ کو ڈیجیٹل معیشت کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے،اے آئی کے استعمال میں شفافیت، احتساب اور رازداری پر خصوصی توجہ دینے کا بھی کہا گیا ہے۔۔
ٓ

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.