vni.global
Viral News International

داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی مناسبت سےغسل کی تقریب

مزار کو عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا ,غسل کی تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شرکت

لاہور: حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے مزار مبارک کو عرقِ گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں زائرین اور اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لاہور میں عظیم صوفی بزرگ حضرت علی ہجویریؒ المعروف داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے منعقدہ اس تقریب کے دوران مزار مبارک کو منوں عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا۔ اس موقع پر مزار پر درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں اور زائرین نے گہرے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ غسل کی اس بابرکت تقریب میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، صوبائی وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور مزار مبارک پر عقیدت کے پھول اور چادر بھی چڑھائی۔

982nd Urs of Data Ganj Bakhsh starts: Pakistan making rapid progress: Dar - Pakistan - Business Recorder

تقریب کے دوران داتا دربار تصویر گیلری کا افتتاح بھی کیا گیا، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ داتا دربار کی توسیع کا منصوبہ انتہائی تیزی سے جاری ہے جس کے تحت دربار کی وسعت میں تقریباً تین گنا اضافہ کیا جا چکا ہے اور حکومت اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ تقریب کے اختتام پر مزار پر آنے والے شرکاء اور عقیدت مندوں کی خالص دودھ سے تواضع بھی کی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں سالانہ عرس کی مرکزی تقریبات کا باقاعدہ آغاز اسلامی مہینے صفر المظفر میں ہوگا، جس میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند لاہور کا رخ کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.