ڈیجیٹل اکانومی میں بڑا بریک تھرو: پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں 45 فیصد کا غیر معمولی اضافہ
پاکستانی فری لانسرز نے نئے مالی سال کے آغاز میں ہی معاشی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کے ڈیجیٹل شعبے میں ترقی کی نئی راہ ہموار کر دی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نئے مالی سال 2026-27 کے پہلے ماہ (جولائی) کے دوران فری لانسرز کی برآمدی آمدن میں سالانہ بنیادوں پر 45 فیصد کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جولائی 2026 کے دوران فری لانسرز نے 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ ملک میں لایا، جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ (جولائی 2025) میں یہ آمدن 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھی۔ مزید برآں، جون 2026 میں حاصل ہونے والی 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی درآمدات کے مقابلے میں بھی جولائی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔
گزشتہ سالوں کا موازنہ اور ترقی کی رفتار:
مالی سال 2025-26: فری لانسرز نے ریکارڑ 1 ارب 76 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا (78 فیصد اضافہ)۔
مالی سال 2024-25: برآمدی آمدن 98 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہی۔
مالی سال 2023-24: فری لانسنگ سے حاصل کردہ آمدن 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھی۔
مالی سال 2022-23: زرمبادلہ کا حجم 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ٹی اور فری لانسنگ کے شعبے میں جاری یہ مسلسل پیشرفت ملکی معیشت اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں اہم ترین کردار ادا کر رہی ہے۔