vni.global
Viral News International

سینیٹ میں آٹھ فروری کے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور

ایوان بالا میں موجود 14 اراکین میں سے صرف ن لیگ کے افنان اللہ نے مخالفت کی

ایوان بالا میں آتھ فروری کو عام انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے پیش کردی قرارداد کثرت رائے کی بنیاد پر منظور کرلی گئی ،اجلاس میں اس وقت 14 اراکین موجود تھے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران سینیٹردلاورخان نے سینیٹ میں انتخابات کیلئے سازگارماحول کی فراہمی کیلئے قرارداد پیش کی ، جس میں کہاکہ بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں صورتحال خراب ہے مولانا فضل الرحمان اورمحسن داوڑ پر حملے ہوئے ایمل ولی خان اوردیکررہنماؤں کی جان کوخطرہ ہے،چھوٹے صوبوں میں باالخصوص الیکشن مہم کوچلانے کیلئے مساوی حق دیا جائے ، محکمہ صحت ایک بارپرکورونا وبا کے پھیلانے کا عندیہ دے رہا ہے الیکشن کمیشن 8 فروری کا الیکشن شیڈول معطل کیے جائیں ، ایوان بالا نے کثرت رائےسے قراردادمنظورکرلی
ایوان بالا میں موجود 14 اراکین میں سے صرف ن لیگ کے افنان اللہ نے مخالفت کی اظہارخیال کرتے ہوئے بولے انتخابات کا التواء خواہش ہوسکتی لیکن ممکن نہیں
سینیٹر افنان اللہ کے بوٹ پالش کے بیان پر اراکین نے احتجاج کیا اورنشستوں پرکھڑے ہوگئے ۔۔
قرارداد پیش ہونے پر وفاقی وزیرپارلیمانی امورمرتضی سولنگی غیرحاضرتھے دوبارہ ایوان میں آنے پرقرارداد دوبارہ پیش ہوئی تو مرتضی سولنگی نے قرارداد کی مخالف کی ۔۔
ایوان بالا نے دوسری باربھی کثرت رائے سے قرارداد منظورکرلی ، چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا ۔۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.