vni.global
Viral News International

لاہور میں عمران خان کی قیادت میں ریلی ناصر باغ کی جانب گامزن

لاہور:  سابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی “مزدور ریلی” نکالی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شرکت کی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا قافلہ اپنی منزل ناصر باغ پہنچا، کارکنان اپنے قائد کی ہدایت پر پیدل مارچ کرتے ہوئے ریلی میں شامل ہوئے، مرد و خواتین اور بوڑھے بھی ریلی کا حصہ بنے، ریلی مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے ناصر باغ پہنچی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھاکہ ہماری یوم مئی کی ریلی کیلئے لاہو سے زبردست رسپانس ملا، شاندار آغاز کے بعد ریلی اوربھی زورپکڑرہی ہے، یہ ان کیلئے انتباہ ہے جو سپریم کورٹ اور آئین کی خلاف ورزی کاسوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام الیکشن سے بھاگ کرسپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالی مافیاکوبرداشت نہیں کریں گے، عوام آئین کی خلاف ورزی کرنیوالی مافیاکوبرداشت نہیں کریں گے، ملک نازک معاشی صورتحال سےگزررہاہے، ہمارا ملک سڑکوں پر ہونے والی بڑی تحریک کامقابلہ نہیں کرسکے گا۔

تحریک انصاف کی ریلی کا آغاز لبرٹی چوک سے ہوا جو فیروز پور روڈ سے ہوتی ہوئی ایم اے او کالج پہنچی اور

لوئر مال روڈ سے ناصر باغ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کا اچھرہ، مزنگ سمیت دیگر راستوں پر بھر پور استقبال کیا گیا۔

ریلی کے اختتام پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گاڑی کے اندر سے ہی کارکنوں سے خطاب کیا، سکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان کو گاڑی سے نکلنے سے روک دیا گیا، سابق وزیراعظم کے ساتھ ریلی میں مسرت جمشید چیمہ، اعظم سواتی، فیصل جاوید اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ریلی شروع ہونے سے پہلے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جیمر والی گاڑی خراب ہو گئی، تکنیکی وجوہات کی بنا پر گاڑی خراب ہوئی، کلمہ چوک میں گاڑی کی تکنیکی خرابی دور کرنے کی کوشش کی گئی تاہم خرابی دور نہ ہونے کی صورت میں اسے واپس بھیج دیا گیا۔

واضح رہے پنجاب حکومت کی جیمر گاڑی پہلے بھی متعدد بار خراب ہوچکی ہے، عمران خان کی اسلام آباد پیشی کیلئے جاتے ہوئے موٹروے پر بھی خراب ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کی داتا دربار ریلی میں بھی یہی گاڑی انجن گرم ہونے پر بند ہوگئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.