vni.global
Viral News International

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق

امریکا ایران معاہدے کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی آج شام مقامی وقت کے مطابق 4 بجے شروع ہو گی، معاہدے میں امریکا، قطر اور ایران نے اہم کردار ادا کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سینئر امریکی اہلکار نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کر دی، معاہدے کے تحت خطے میں تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل حزب اللہ جنگ بندی کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی کا امکان ہے، ایران نے حزب اللہ کو جامع جنگ بندی پر عملدرآمد کا پیغام دیا۔خبر ایجنسی کے مطابق لبنان میں کشیدگی نے امریکا ایران معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا تھا، لبنان میں رات بھر اسرائیلی حملوں میں 18 افراد جاں بحق ہوئے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے۔

امریکا نے نہیں بلکہ ایران نے مایوسی میں معاہدہ کیا: ٹرمپ

Trump could release US-Iran deal before Friday, Vance says

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ امریکا نے ایران سے معاہدہ مایوسی میں نہیں کیا بلکہ ایران نے ایسا کیا ہے ، ایران مکمل طورپر ختم ہوچکا ہے، ہم 60 دن کا وقت پورا کریں گے اور  ایران کو کوئی رقم، ایک پیسہ بھی نہیں ملےگا۔

ٹرمپ نے کہا جنگ نے ایران کو کمزور کر دیا ہے، ایران کے پاس نہ فضائیہ ہے، نہ بحریہ، نہ طیارہ شکن آلات، نہ ریڈار اور نہ ہی عملی طور پر کوئی اور چیز باقی ہے، اس کے باوجود ڈیموکریٹس کہتے ہیں کہ ایران 4 ماہ قبل کے مقابلے اب بہتر حالت میں ہے، ڈیموکریٹس کتنے بیوقوف ہو سکتے ہیں۔

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں: ایرانی وزارت خارجہ

آبنائے ہرمز

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کی جانب سےآبنائے ہرمز کی بندش کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کا اگلا دور شروع کرنے پر ثالثوں کے ذریعے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.