vni.global
Viral News International

صدر مملکت نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور، سندھ، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری اور سندھ و لاہور ہائیکورٹ کے متعدد ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی منظوری دے دی ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق، صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے اور ہائیکورٹ ججز کی رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997 کے حکم میں ترامیم کی بھی منظوری دی، جبکہ ہارون اختر کو وزیراعظم کا مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.