اسلام آباد کےایچ نائن اتوار بازار میں آگ لگ گئی
اسلام آباد کے ایچ9 اتوار بازار میں آگ لگنے سے 335 دکانیں اور اسٹالز جل گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق دکانوں میں موجود بیٹریاں پھٹنے کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کاعمل جاری ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایچ9 اتوار بازار میں 335 دکانیں آگ کی زد میں آئیں۔فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
آگ کی شدت اور پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر راولپنڈی سے ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی اضافی گاڑیاں اور عملہ طلب کیا گیا۔۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے بازار کے چار مختلف سیکشنز کو بری طرح متاثر کیا۔ متاثرہ حصوں میں کپڑوں اور جوتوں کے سیکشن شامل ہیں، جہاں موجود 70 سے زائد دکانیں اور اسٹالز مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔