سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن، 22 خوارج ہلاک
شمالی وزیرستان کے علاقے شیوہ میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن، سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، 22 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدٓ کرلیا گیا
آئی ایس پی ار کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن 17 مئی سے جاری ہے، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مصدوہ اطلاعات پر علاقے کو گھیرے میں لیا، سیکیورٹی فورسز نے شیوہ میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر نشانہ بنایا، ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،
شمالی وزیرستان میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، علاقے کو مکمل کلیئر کرنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرکے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا،
سیکیورٹی فورسز وژن “عزمِ استحکام” کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،،