vni.global
Viral News International

امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت طے،اتوار کوجنیوا میں ملاقات ممکن

امریکی جریدے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو متوقع ہیں۔

امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پیر سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جی سیون سمٹ کا آغاز ہورہا ہے اور اس اجلاس سے پہلے امریکا اور ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرسکتے ہیں۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ابتدائی مفاہمت طے پاگئی، آبنائے ہرمز فوری کھولنے اور 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

پابندیوں میں نرمی ایران کے عملی اقدام سے مشروط ہوگی جبکہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات جنگ بندی کے دوران جاری رہیں گے۔ جنگ بندی کا اطلاق تمام محاذوں پر ہوگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مفاہمتی یادداشت میں پابندیوں کے خاتمے کی شرط شامل ہے، ایران کے اطراف سے امریکی فوجیوں کا انخلا ہوگا، خلیج عمان میں ایران کی ناکہ بندی ختم ہوگی، جبکہ آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، جلد دستخط ہوں گے: ٹرمپ

ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، جلد دستخط ہوں گے: ٹرمپ؎

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے سے متعلق دستاویزات کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، معاہدہ بہت جلد مکمل ہو جانا چاہیے، ایران بھی اس معاہدے کا اتنا ہی خواہاں ہے جتنا دیگر فریق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایران کے سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی ہے، تمام متعلقہ فریق اس پیشرفت کو کامیاب بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے بتایا کہ میں خود اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکوں گا تاہم نائب صدر جے ڈی وینس امریکہ کی نمائندگی کیلئے موجود ہوں گے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی معاہدہ حتمی شکل اختیار کر لے گا، امریکہ فوری طور پر ایرانی بندرگاہوں پر عائد اپنی پابندیاں ختم کر دے گا، اس اقدام کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

ابھی  کسی معاہدے تک نہیں پہنچے، قطر اور پاکستان ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں: ایران

پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاہدے کے حوالے سے دعوےپر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک امریکا کے ساتھ کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاہدے پر دستخط کی تاریخ اور مقام سے متعلق خبریں قیاس آرائی ہیں، مذاکراتی متن کا بڑا حصہ تیار ہے لیکن امریکا بار بار اپنی پوزیشن بدلتا رہا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ قطر اور پاکستان ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں، امریکی اقدامات سفارتی عمل کو متاثر کر رہے ہیں، ایران مذاکرات میں اپنی ریڈ لائنزپر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.