vni.global
Viral News International

مضبوط ایران کا خواب اب مغرب کیلئے سچ ثابت ہورہا ہے، مشیر سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی حکمت عملی سازوں کا وہ خوفناک خواب اب سچ ثابت ہو رہا ہے جس کا انہیں برسوں سے ڈر تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران مسلسل مضبوط ہو رہا ہے اور خطے کا تزویراتی نقشہ تبدیل کیا جا رہا ہے، جبکہ ایران پر دباؤ ڈالنے کا نظریہ اب دم توڑ چکا ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک عارضی معاہدے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خطے میں سمجھوتہ کے خواہشمند عناصر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ کو کمزور کر کے طاقت کا نیا ڈھانچہ کھڑا نہیں کیا جا سکتا اور ایسا سوچنے والے ایک بڑی اسٹریٹیجک غلطی کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق سفارتی فریبوں کے بھاری اخراجات ہوتے ہیں اور پائیدار امن صرف طاقت کے توازن سے ہی ممکن ہے، بے بنیاد وعدوں کے سائے میں نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.