vni.global
Viral News International

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں  پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تین تھروز پر مشتمل کوالیفائنگ راؤنڈ میں کوئی ایتھلیٹ 84 میٹر کا اسٹینڈرڈ مارک حاصل نہ کرسکا۔

بہترین تھرو کی بنیاد پر ٹاپ 12 کھلاڑیوں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ارشد ندیم کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر کی تھرو کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے۔

پاکستان کے یاسر سلطان فائنل میں جگہ نہ بناسکے، یاسر سلطان 74.36 میٹر کی تھرو کے ساتھ 14 ویں نمبر پر رہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.