vni.global
Viral News International

فیلڈ مارشل نے مذاکرات نتیجہ خیز بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا: امریکی ٹی وی

امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل کے دورہ تہران نے مذاکرات کو حتمی نتیجے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطی کی موجودہ صورتِ حال میں خلیجی ممالک اور لبنان جنگ کا حصہ ہیں، تاہم صرف پاکستان ہی مسودے کو حتمی شکل میں لانے میں کامیاب ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور اسپیکر سے ملاقاتیں، انتہائی سود مند مذاکرات کئے،

امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران سے واپسی پر مجوزہ مسودہ ایرانی و امریکی قیادت کو جائزے کے لیے بھیجا گیا۔

امریکی ٹی وی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکا اور ایران دونوں کا اعتماد حاصل ہے، پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی ہم آہنگی ثالثی کا بنیادی عنصر ہے۔

امریکی ٹی وی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مائی فیورٹ فیلڈ مارشل قرار دے چکے ہیں، پاکستانی حکومت اور فیلڈ مارشل اسلام آباد مذاکرات کے دوران خلیج کم کرنے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔

امریکی ٹی وی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں بھی پاکستان امریکا اور چین کے درمیان سفارتی روابط استوار کرنے میں بنیادی کردار ادا کر چکا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.