vni.global
Viral News International

گڈز ٹرانسپورٹرز کا 8 اگست سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے غیر معینہ مدت کے لیے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات اور ٹول ٹیکس میں اضافے کو واپس لینے کے ساتھ ساتھ وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں روزانہ کے بجائے ماہانہ بنیادوں پر مقرر کرنے، ود ہولڈنگ ٹیکس 7 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کرنے اور ایکسل لوڈ پر عملدرآمد کے مطالبات بھی رکھے۔ اس کے علاوہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے 10 سے 20 سال پرانی گاڑیوں کی منسوخی کا قانون ختم کرنے، حادثات میں 97 لاکھ روپے دیت کا قانون واپس لینے، ڈرائیورز کو HTV لائسنس جاری کرنے، کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر پارکنگ فراہم کرنے، بلوچستان میں امن و امان بہتر بنانے اور سندھ حکومت کی تھرڈ پارٹی انشورنس کی منسوخی کا بھی مطالبات میں شامل کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.