امریکہ ایران امن مذاکرات،حتمی فیصلہ جلد متوقع
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں جلد اعلان کردیا جائگا ، اتھادیوں سے بھی رابطے میں ہیں
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں اس وقت وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں موجود ہوں، جہاں ابھی ہماری سعودی عرب کے محمد بن سلمان آل سعود، متحدہ عرب امارات کے محمد بن زاید آل نہیان، قطر کے امیر تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی، وزیرِ اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم بن جابر آل ثانی، اور قطر کے وزیر علی الثوادی گفتگو ہوئی۔
امریکی اخبار دی واشنگٹن ٹائمز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہو گیا تھا اور اس کا 24 گھنٹوں کے اندر اعلان کیا جا سکتا ہے۔
اخبار کے مطابق مذاکرات کاروں جن میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں، نے اس مسودے کی منظوری دے دی ہے اور امن معاہدے کے مسودے کو حتمی منظوری کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کو بھیج دیا گیا ہے۔
اگر یہ معاہدہ کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ گزشتہ 6 ہفتوں سے جاری جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کر سکتا ہے