vni.global
Viral News International

وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی و امریکی وفود س سےالگ الگ ملاقاتیں

 وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ کے مذاکرات مرکز میں  امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرنی وفد اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی  سے الگ الگ ملاقات کی ہے،

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے وفود کے ہمراہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزر لینڈ پہنچے ہیں، امریکہ اور ایران کے وفود بھی پہنچ چکے ہیں، قطر بھی شریک ہوگا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امن عمل کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں، پاکستان نے امن کے لیے بہترین کردار ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی نائب صدر کے ساتھ ملاقات کے موقع پر ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے، یہ ملاقات تکنیکی سطح کے مذاکرات کے موقع پر ہوئی۔

سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بغل گیر ہوئے، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں خطے کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی اور سوئس وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ملاقات طے شدہ سرکاری شیڈول کا حصہ تھی۔

اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد پاکستان اور قطر کے ساتھ بھی دو طرفہ مذاکرات کرے گا، امریکا پاکستان، قطر اور ایران کی شمولیت سے 4 فریقی مذاکرات بھی ہوں گے، ایرانی وفد آج متعدد ملاقاتیں کرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت پر عملدرآمد کی حمایت اور اس کے فروغ کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سفارتی حل کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ مفاہمت پرعملدرآمد کیلئے کردار جاری رکھے گا، مذاکرات کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی ایران، قطر، سوئٹزرلینڈ اورامریکا کے وفود سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، ملاقاتوں میں مذاکرات اور پائیدار امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق بحران میں پاکستان کی سہولت کاری اصولی، متوازن اور تعمیری مؤقف کی مظہر ہے، ان میں امریکا ایران کے ابتدائی مذاکراتی ادوار کی میزبانی اور مسلسل سفارتی رابطے شامل ہیں، یہی پاکستانی کردار بالآخر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کا باعث بنا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وفد سے ملاقات

برگن اسٹاک: وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وفد سے ملاقاتوزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایرانی اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کے آغاز سے قبل ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر ابتدائی تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی وفد سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور محمد باقر قالیباف شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.