امریکا اور ایران کا 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق
امریکا اور ایران نے موجودہ 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، تاہم توسیع کی حتمی مدت کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔
ترک خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے دونوں فریقین نے اس فیصلے سے ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے اور واشنگٹن و تہران کے درمیان معاہدے کی مدت طے کرنے کے لیے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔
موجودہ جنگ بندی 17 اگست کو ختم ہو رہی ہے، جو 17 جون کو طے پانے والے 14 نکاتی معاہدے کا حصہ تھی اور جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات مکمل کرنا اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت برقرار رکھنا تھا۔