vni.global
Viral News International

سانحہ پمز کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

پمز  اسلام آباد سانحے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے، جس میں واقعے کی وجوہات اور ذمہ دار افراد کا تعین کرتے ہوئے ان کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ کو پبلک کرنے کا اختیار وزیراعظم کے پاس

انکوائری کمیٹی کے سربراہ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے یہ رپورٹ رات گئے وزیراعظم کے مشیر توقیر شاہ کے دفتر میں جمع کروائی اور انہیں رپورٹ کے بنیادی مندرجات و سفارشات سے آگاہ کیا۔ تمام اراکین کے دستخطوں سے منظور شدہ اس رپورٹ کو عام کرنے یا پبلک کرنے کا حتمی اختیار وزیراعظم کو سونپ دیا گیا ہے۔

Islamabad hospital fire kills at least 14 newborn babies in Pakistan's capital | CNN

ہسپتال میں علاج معالجے اور امدادی سہولیات کو انتہائی ناکافی قرار

رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں علاج معالجے اور امدادی سہولیات کو انتہائی ناکافی قرار دیا گیا ہے اور اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ وہاں موجود سہولیات عالمی معیار کے مطابق نہیں تھیں۔ مزید برآں، ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

At least 14 infants killed in Islamabad hospital fire | Reuters

تحقیقات کے دوران پمز کی انتظامیہ، ڈاکٹروں اور فائر بریگیڈ کی ریسکیو ٹیموں کے بیانات اور انٹرویوز ریکارڈ کیے گئے۔ رپورٹ میں سانحے کے وقت غیر حاضر رہنے والے متعلقہ عملے کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت نظم و ضبط کی کارروائی کا حکم دینے کی سفارش کی گئی ہے، نیز مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے بھی تجاویز دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے رپورٹ میں سامنے آنے والے حقائق کی روشنی میں فوری اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اور قوی امکان ہے کہ غفلت کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف جلد از جلد قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.