پاکستان میں اس سال موبائل فونز درآمد میں بڑا اضافہ
Mobile phones background. Pile of different modern smartphones. 3d
پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں بڑا اضافہ، ایک سال میں 530 ارب روپے کے فونز منگوائے گئے
پاکستان کا موبائل فونز کی درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے اور گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں اربوں روپے کے موبائل فونز درآمد کیے گئے ہیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 530 ارب 49 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے، جو کہ اس سے پچھلے مالی سال 2024-25 کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔
گزشتہ سے پچھلے مالی سال میں یہ حجم 416 ارب 94 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سالانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات میں 1.07 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر بھی موبائل فونز کی منگوائے جانے کی شرح میں تیزی آئی ہے اور جون 2026 میں درآمدات پچھلے مہینے کے مقابلے میں 11.73 فیصد بڑھیں۔ صرف جون 2026 کے مہینے میں پاکستان نے 39 ارب 45 کروڑ 50 لاکھ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے، جبکہ جون 2025 میں یہ مالیت 39 ارب 4 کروڑ روپے تھی۔