vni.global
Viral News International

میئر لندن صادق خان کو گاڑی کا ٹیکس نہ بھرنے پر جرمانہ

لندن کے میئر لارڈ صادق خان کو بغیر ٹیکس گاڑی رکھنے کے ایک کیس میں عدالتی اخراجات اور جرمانے کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ ڈرائیور اینڈ وہیکل لائسنسنگ ایجنسی  کی جانب سے 24 سال پرانی نسان مائیکرا گاڑی کا ٹیکس نہ دینے پر دائر کیا گیا تھا، جس پر مجسٹریٹ نے ان کی عدم موجودگی میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے میئر لندن پر 220 پاؤنڈ جرمانہ، 85 پاؤنڈ عدالتی اخراجات اور گاڑی کے واجب الادا ٹیکس کی مد میں مزید 35.84 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب سٹی ہال کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاڑی نہ تو صادق خان کی ذاتی ملکیت ہے اور نہ ہی ٹرانسپورٹ فار لندن کے پاس رجسٹرڈ ہے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد ڈی وی ایل اے نے کیس کے تمام حقائق اور سزا کا دوبارہ جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

عدالتی دستاویزات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کیس کے نوٹسز صادق خان کے دفتر کے بجائے گورڈن ریمزے کے ریسٹورنٹ بھیجے گئے تھے، جس کے بعد ایجنسی نے غلط اندراج کے امکان کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.