vni.global
Viral News International

حکومت کی یقین دہانی پر پیٹرول ڈیلرز کا ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

حکومت کی پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات ،پیٹرول پمپس اور ڈیلرز کے مسائل حل کرنےکی یقین دہانی،

پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد اپنے احتجاج اور مجوزہ ہڑتال کو مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی ضمانت دی ہے، جبکہ پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات ندیم خان نے بتایا کہ دو ہفتوں کے اندر پمپ مالکان کے کمیشن کا معاملہ حل کر لیا جائے گا اور یومیہ نرخوں کا نظام بھی آزمائشی بنیادوں پر چلایا جائے گا۔

یہ بھی ُپڑھیں 

حکومت سے مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کل سے ہڑتال کا اعلان

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈیلرز کے مسائل حل کرنے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت طے کی گئی ہے اور حکومت شفاف اور منصفانہ طریقہ کار کے تحت عالمی منڈی میں قیمتوں کے ردوبدل کا اثر عوام تک منتقل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.