vni.global
Viral News International

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کا رابطہ، امریکی حملے معاہدے کی خلاف ورزی قرار

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، جس کے دوران انہوں نے حالیہ امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ان حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی قسم کی امریکی جارحیت کے سامنے مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت سمیت قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اور ضروری قدم اٹھائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکی حکام نے اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ کی پاسداری نہ کی تو یہ واشنگٹن کی محاذ آرائی اور جنگی پالیسیوں کے تسلسل کا واضح ثبوت ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید خبردار کیا کہ اگر امریکہ کی جانب سے مزید کوئی فوجی کارروائی کی گئی تو ایران اپنے دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا اور بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.