موٹر سائیکل سواروں، پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع
KARACHI, PAKISTAN, NOV 24: A large number of vehicles gather at fuel station to fill
petrol, in Karachi on Wednesday, November 24, 2021. The Pakistan Petroleum Dealers
Association (PPDA) Wednesday announced to go on a countrywide strike from tomorrow
(November 25) to register their protest at what they call low-profit margins.
(S.Imran Ali/PPI Images).
وزیرِ اعظم کا حالیہ صورتحال کے پیش نظر معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف پہنچانے کیلئے بڑا فیصلہ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا حالیہ صورتحال کے پیش نظر معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں، پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے گزشتہ ماہ دی جانے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے ،، ا
وزیر اعظم نے سفری کرایوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کو روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوامی ریلیف کے اقدامات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ اس کے ثمرات براہِ راست مستحق افراد تک پہنچ سکیں،،وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مشکل حالات میں عام آدمی کیلئے اربوں روپے کا قومی ریلیف پیکیج فراہم کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے ان حالات میں جس قدرممکن ہو سکا عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے. عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہے گی اور کسی بھی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دعا گو ہیں کہ خطے کی صورتحال میں جلد بہتری آئے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آ سکے۔۔