بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 19 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، 11 جوان شہید
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف ایک بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی قومی شاہراہ این-25 پر جھاؤ کراس اور کرارو کے درمیان کی گئی۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث تھے۔
اس شدید فائرنگ کے تبادلے اور بہادری سے لڑتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے 11 جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے امن کو یرغمال بنانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور عوام کی جان و مال سمیت شاہراہوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔