ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کانسرٹ میں شرکت، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی میں منعقدہ معروف گلوکار عاصم اظہر اور لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کے مشترکہ کانسرٹ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہرملعوب اداکارہ ہانیہ عامر کی شرکت نے ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اس میوزک کانسرٹ میں مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، تاہم ہانیہ عامر کی موجودگی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہے۔
https://www.instagram.com/reel/Da9rcHiMSU2/?utm_source=ig_embed&ig_rid=AYYn-gBcjFoCKMVLVh_u3Pd
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر سخت سکیورٹی کے حصار میں کانسرٹ ہال میں داخل ہو رہی ہیں، جبکہ بعد میں انہیں اسٹیج کے بالکل قریب کھڑے ہو کر کانسرٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
اس وائرل ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے دونوں اسٹارز کے پرانے تعلقات اور ان کے دوبارہ جڑنے کے حوالے سے چہ مگوئیاں اور دلچسپ تبصرے ایک بار پھر شروع ہو گئے ہیں۔