vni.global
Viral News International

وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے

پاکستان کی فعال سفارتکاری کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام اور ممکنہ بڑے عالمی تصادم کو ٹالنے کے لیے ایک تاریخی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے امن معاہدے ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ پر بطور ثالث باضابطہ دستخط کر دیے ہیں۔

وزیرِ اعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اس تاریخی مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان پہلے ہی دستخط کر چکے ہیں، جس کے بعد یہ معاہدہ اب فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

معاہدے کے اہم نکات اور فوری اثرات

آبنائے ہرمز کی بحالی: اس معاہدے کے تحت ایران اقتصادی لحاظ سے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولے گا، جبکہ امریکا ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا۔

جنگ کا خاتمہ: دونوں ممالک نے مقررہ وقت سے پہلے دستخط کر کے جنگ کے خاتمے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

مذاکرات کا اگلا مرحلہ: دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز 19 جون سے ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.