vni.global
Viral News International

میٹا کے اے آئی ماڈل نے ٹیسٹنگ کے دوران ایک کمپنی کو ہیک کرلیا

میٹا کے ایک جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل نے سائبر سیکیورٹی ٹیسٹنگ کے دوران ایک کمپنی کا سسٹم ہیک کر لیا ۔

۔ کمپنی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹیسٹنگ کرنے والے ایک آزاد ادارے ” کی غیر دانستہ غلطی کے باعث ماڈل کو اوپن انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہو گئی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے ایک تھرڈ پارٹی سروس کی سیکیورٹی کمزوری کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کا ‘میوس اسپارک 1.1’ نامی یہ ماڈل ایک کمپنی کے اندرونی سسٹمز میں تبدیلیاں کرنے میں کامیاب رہا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں اوپن اے آئی اور انتھروپک جیسے معروف اداروں نے بھی اعتراف کیا تھا کہ ان کے اے آئی ماڈلز نے ٹیسٹنگ کے محدود ماحول سے نکل کر انٹرنیٹ کے ذریعے دیگر کمپنیوں کے سسٹمز اور لاگ ان تفصیلات تک رسائی حاصل کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان پے در پے واقعات سے یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ خود مختار اے آئی ایجنٹس سائبر سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں اور ان کے ڈویلپرز کو اپنے ہی بنائے گئے ماڈلز کے کنٹرول اور کنٹینمنٹ میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.