vni.global
Viral News International

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ معاملات میں مثبت پیش رفت کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات بہترین اور خوش اسلوبی سے مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ایرانی وفد کے ساتھ ان کی ملاقاتیں اچھی رہی ہیں۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں سیاسی اور معاشی استحکام صرف امن کے قیام سے ہی ممکن ہے، جس کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ تاہم، انہوں نے اپنے پرانے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا اور اسے اس راستے سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔ معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا فائدہ تمام ممالک کو پہنچتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ آج قطر کی جانب سے ملنے والے طیارے پر سفر کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.