باجوڑ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنادیا، مایوسی میں حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوارسے ٹکرا دی ،، گیارہ جوان شہید ،،خواتین اور بچوں سمیت سات افرادزخمی ہوئے
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کا چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔زخمی ہوئے۔۔ سکیورٹی فورسزنے فرارہونے والے بارہ خوارج ہلاک کردئیے
دھماکے سے گیارہ بہادر جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا ، دھماکے سے قریبی رہائشی عمارتیں بھی متاثرہوئیں ، ایک کمسن بچی شہید، خواتین اوربچوں سمیت سات شہری زخمی ہوئے ، علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔۔
آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کے لیے “عزمِ استحکام” کے تحت کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں ، غیرملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ،شہداء کی قربانیاں قوم کے عزم اور حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔۔